فیصل آباد: واپڈا ملازم نے بیٹی قتل کر دی، بیوی سمیت 4 زخمی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز کالونی میں واپڈا ملازم نے چھریوں سے حملہ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم کی بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ خود ملزم نے بھی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خضر اروڑ کے شوکت نے 35 سالہ اہلیہ زیبا، 17 سالہ حرا بیٹی، 45 سالہ بھائی اسد اور ایک چوتھے شخص پر چھریوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، اہل محلہ نے چیخ و پکار پر پولیس اور ریسکیو سروس کو اطلاع دی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران ہی لڑکی چل بسی۔ ملزم شوکت واپڈا میں ملازم ہے، ملزم شوکت کو شبہ تھا اس کی بیوی کے بھائی اسد سے ناجائز تعلقات ہیں۔
بیٹی قتل