میاں چنوں: بدچلنی کے شبہ میں بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا
مےاں چنوں (نامہ نگار) مےاں چنوں کے نواحی گاﺅں مےں بدچلنی کے شبہ میں باپ نے 17 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا اور گرفتاری دیدی ہے۔ نواحی گاﺅں -10ایٹ اے آر کے فلک شیر کی بسی 17 سالہ بیٹی (ع) کے اسی گاﺅں کے18 سالہ وارث علی سے ناجائز تعلقات تھے۔ جو گذشتہ شب اس کے گھر میں اس کی بیٹی (ع) کے ساتھ موجود تھا۔ جب نماز فجر کے وقت اُٹھا تواسے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر طیش میںآکر تیز دھار آلے سے اپنی بیٹی کو ذبح کردیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر تلمبہ پہنچا دی ہے جہاں سے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال مےاں چنوں لا ےا گےا۔
بیٹی/ قتل