• news

مضاربہ سکینڈل‘ گلوبل کنسرن کا مرکزی ملزم ثاقب گرفتار

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بےورو(نےب) نے مضاربہ سکےنڈل مےںگلوبل کنسرن کے مرکزی ملزم ثاقب کو گرفتار کرلےا۔ نےب راولپنڈی نے مرکزی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کےا۔ ملزم پر مبےنہ طور پر350 ملےن کے غبن کا الزام ہے۔ ملزم کو احتساب عدالت مےں پےش کےا گےا اور 14 روزہ جسمانی رےمانڈ حاصل کر لےا گےا ہے، ملزم پرکرپشن کرکے عوام الناس کو اسلامی سرماےہ کاری کے نام پر لوٹنے کا الزام ہے، نےب کو اس کےس مےں تاحال 201 شکاےات موصول ہوچکی ہےں، گلوبل کنسرن سکےنڈل مےں اےک ملزم مطےع رحمان کو پہلے ہی نےب نے گرفتار کر لےا تھا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوچکے ہےں جن کی گرفتاری کےلئے ملزمان کے گرد گھےرا تنگ کےا جا رہا ہے، نےب راولپنڈی کے مطابق گلوبل کنسرن سکےنڈل کے تمام ملزمان کو گرفتار کےا جائے گا اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت نکلوانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں گے، نےب اعلامےہ کے مطابق نےب راولپنڈی مضاربہ سکےنڈل مےں 93 مقدمات کی تحقےقات کر رہا ہے، سکےنڈل مےں نےب کو مجموعی طور پر 40139 متاثرےن کی شکاےات موصول ہو چکی ہےں، نےب نے تاحال اس سکےنڈل مےں 1.691 بلےن روپے رےکور کئے ہےں، سکےنڈل مےں تاحال 18 ملزمان کو گرفتار کےا گےا ہے جن مےں احسان الحق، ابرارلحق، حافظ محمد نواز، معےن اسلم، عبےداللہ، شبےر احمد عثمانی، ساجد احمد آصف اور آصف جاوےد سمےت دےگر شامل ہےں۔
ملزم گرفتار

ای پیپر-دی نیشن