• news

مقبوضہ کشمیر : سیلاب زدگان کے مظاہرے جاریق عالمی برادری سے امداد کی اپیل

سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان نے اسلام آباد، سنبل اور سرینگر کے علاقوں میں مالی امداد میں امتیاز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوںنے احتجاجی مظاہرے کئے اور اسلام آباد میںکھنہ بل لال چوک روڈ کئی گھنٹوں تک بلاک رکھی۔ سیلاب زدگان نے صحافیوں کو بتایا کہ قابض انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا منصفانہ طورپر جائزہ نہیں لیاہے اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ایسے افراد کوجن کے گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے، 75ہزار روپے جبکہ جن کے مکان مکمل طورپر تباہ ہو چکے ہیں کو صرف 17ہزار روپے دیئے گئے ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ شبیر احمد شاہ نے بتایا کہ انتظامیہ لوگوں سے صرف جھوٹے وعدے کر رہی ہے اور ۔انہوں نے کہا کہ اس کا گھر مکمل طورپر تباہ ہو چکا ہے اور اس نے بطوراحتجاج 17ہزار6سو کا چیک لوٹا دیا ہے۔ادھر حاجن،نائید کھائی، نوگام،گداگھڈ،شگنی پورہ ،شیلوات،ڈانگر پورہ،مارکنڈل، رکھ حاجن اوربحر آباد اوراس کے ملحقہ علاقوں میں سینکڑوں لوگوںنے تحصیل ہیڈ کوارٹر سمبل میں ریلیف کی تقسیم میں امتیاز کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔دریں اثناءنام نہاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب سرینگر کے علاقے پامپوش کالونی میں بیسیوں رہائشیوںنے ان کی گاڑیوں کا گھیراﺅکر لیا اور جب انہوںنے لوگوں کو پانچ پا،نچ ہزار کے پانچ چیک پیش کرنے کی پیش کی تو مظاہرین نے چیک لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے لہٰذا انہیں خطیر امداد دی جانی چاہئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پریس انکلیو سرینگر میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میرنے کی۔ جاوید احمد میر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی اداروں کو کشمیری متاثرین سیلاب تک پہنچنے کی اجازت نہ دی تو یہاں قحط پیدا ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے اتحاد ورلڈ کشمیرڈایاسپورہ الائنس نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے سیلاب زدگان کی مدد اوربحالی کیلئے بین الاقوامی امداد کی اجازت دے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الائنس کی ترجمان، لوراسچھرمنز نے جکارتہ انڈونیشیامیں جاری ایک بیان میں کہاکہ الائنس نے مقبوضہ علاقے میںسیلاب کے فورابعدبرسلز میںانسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میںیورپی کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل ماریہ جوآﺅ رلہہ کو سیلاب کے بعد کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے بین الاقوامی امداد کی اجازت دینے کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالاجانا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نوکیلئے براہ راست بین الاقوامی امداد سے انکار کر کے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔رفیع آ باد بارہمولہ میں مجاہدین کی جانب سے فوج کی ایک کانوائی کو بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنانے کے دوران ایک فوجی گاڑی تباہ اور تین اہلکا ر زخمی ہو گئے۔ فوج اور پولیس نے بڑ ے پیما نے پر آ پریشن شروع کرد یا۔بم دھماکے سے آگ کے شعلے بلند ہوئے اور پھرگردو غبار اڑنے سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک کی بستیوں میں سنی گئی۔ خوفناک دھماکے کی زد میں آکر فوج کی جامر وہیکل مکمل طور پر تباہ ہوئی یہاں تک کہ گاڑی کے بعض حصے دور دور تک بکھر گئے۔ فوجی اہلکاروں نے گا ڑیوں سے چھلانگیں لگا کر جوابی کا روائی کر نے کی کوشش کی۔

ای پیپر-دی نیشن