منشیات کے استعمال پر امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو فوج سے نکال دیا گیا
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو منشیات کے استعمال پر فوج سے نکال دیا گیا۔ ہنٹر بائیڈن کے خلاف جون 2013ءمیں منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا اور فروری 2014ءمیں فوج سے نکال دیا گیا۔
تاہم معاملے کی حساس نوعیت کے باعث میڈیا کو اس حوالے سے لاعلم رکھا گیا۔ امریکی نائب صدر کے بیٹے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے حکام کے فیصلے کو قبول کیا ہے اور اب وہ اس غلطی کو ماضی کا حصہ سمجھ کر بہتر انداز میں آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔
جوبائیڈن/بیٹا