نظریں مستقبل پر، مینجمنٹ فیصلے ٹھیک کر رہی ہے : اختر رسول
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے صدر چودھری اختررسول نے کہا ہے کہ ملائشےا مےں جاری سلطان جوہر جونئےر ہاکی ٹورنامنٹ مےں ہماری انڈر 19ٹےم کھےل رہی ہے جبکہ دےگر ممالک کے انڈر 21کھلاڑی کھےل رہے ہےں، ہماری نظرےں مستقبل پر ہےں مےنجمنٹ ٹھےک فےصلے کررہی ہے فوکس مستقبل پر ہے تاکہ ٹےم کے نوجوان کھلاڑےوں کو انٹرنےشنل مقابلوں کا تجربہ حاصل ہوسکے۔ وہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔