آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی ویٹرن لیگ عامر کیبلز، سٹیگ کی ٹیمیں کامیاب
لاہور(نمائندہ سپورٹس)دوسری آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ لیگ کے گروپ میچز میں عامر کیبلز اور سٹیگ نے مد مقابل ٹیموں کو مات دیدی۔ عامر کیبلز نے آشیانہ بوائز کو 72 رنزسے شکست دے دی۔سٹیگ نے چوہدری سپورٹس کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ سٹیگ نے 6 وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی ٹیم 135 رنز بنا سکی۔، کاشف لطیف 51 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ سٹیگ کی طرف سے اسد اقبال اور امیتاز تارڑ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔