• news

قائداعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ مختار احمد، نوید یاسین کی سنچریاں

کراچی (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے روز سوئی سدرن گےس نے فےصل آباد وولوز کے خلاف32رنز کی سبقت حاصل کر لی ۔مختار احمد اور نوےد ےاسےن نے سنچرےاں سکور کےں جبکہ عمر گل نے پانچ وکٹےں حاصل کےں ۔گروپ ون کے سلسلے مےں نےشنل بےنک سٹےڈےم کراچی پر پہلے روز کھےل کے خاتمے تک کراچی زےبراز نے 90اوورز مےں9وکٹوں پر257رنز بنالئے تھے ۔ کپتان اوےس رحمانی 129گےندوں پر 10چوکوں کی مدد سے85رنز بناکر کرےز پر موجود ہیں ،احمد اقبال41،زےشان جمےل34اورجاہد علی21رنز بناکر نماےاں رہے۔پی ٹی وی کی جانب سے عثمان اشرف نے56رنز دے کر تےن اور محمد عباس نے47رنز دے کر دو وکٹےں حاصل کےں ۔

ای پیپر-دی نیشن