کرکٹ ظالم کھیل کھلاڑی ایک دن آسمان پر دوسرے دن زمین پر ہوتا ہے : جنید خان
لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹےم کے ٹےسٹ فاسٹ بولر جنےد خان نے کہا ہے کہ کرکٹ اےک ”ظالم“ کھےل ہے، اےک دن کھلاڑی کو آسمان پر پہنچادےتا اور اگلے دن زمےن پر لاپٹختا ہے، ان فٹ ہوکر باہر بےٹھنا بہت تکلےف دہ ہوتا ہے،تےزی سے صحت ےاب ہورہا ہوں نےوزی لےنڈ کے خلاف سےرےز سے قبل فٹ ہوجاﺅں گا، وہ وقت نےوز کے پروگرام گےم بےٹ مےں گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک مےں کرکٹ نہ ہونا بہت بڑی بدقسمتی ہے، ٹےموں پر جب بھی بُرا وقت آتا ہے وہ اپنے ملک مےں سےرےز کھےل کر دوبارہ کھڑی ہوجاتی ہےں۔ آسٹرےلےا کے خلاف ہمارے نوجوان کھلاڑےوں کو موقع دےا گےا ہے ےہ ان کے لےے بہترےن موقع ہے کہ ورلڈکپ سے قبل اپنی پرفارمنس کو ثابت کرےں۔ورلڈکپ مےں کھےلنا اور پاکستان کے لےے اچھی پرفارمنس دےنا مےری سب سے بڑی خواہش ہے، مےں پچھلے ورلڈکپ مےں ٹےم مےں آےا تھا مگر کوئی مےچ نہےں کھےل سکا مگر اس ورلڈکپ مےں ےادگار پرفارمنس دےنا چاہتا ہوں۔ مےں کبھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہےں ہوتا، پانچ وکٹےں لے لوں تو دس لےنے کے بارے مےں سوچتا ہوں۔ نئے ےا پرانے گےند سے بولنگ کروانے مےں کوئی مشکل نہےں ہوتی نہ ہی اس لےول پر ےہ سوچنا ہی چاہےے۔