ورلڈکپ : قومی ویمن کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور (نمائندہ سپورٹس) 18اکتوبر 2014ء۔ سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں پنجاب سٹیڈیم میںخواتین کا تربیتی کیمپ جاری ہے ۔ ہفتہ کے روز بھی کھلاڑیوں نے ایکسرسائز کی اور پریکٹس میچ کھیلا، دو روز کیمپ میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے،قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے تما م کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں ہماری کھلاڑی دو سیشن میں تربیت حاصل کررہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ ایک میگا ایونٹ ہے اس لئے ٹیم بھر پور محنت کررہی ہے ہم ریڈنگ اور سٹاپنگ کے شعبے میں پرفوکس کر تے ہو ئے اس پر بھرپور محنت کر رہے ہیں تمام کھلاڑی پُرعزم ہیں اور مخالف ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے اور انشااﷲ کبڈی ورلڈکپ جیتیں گے۔