• news

اقوام متحدہ بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن پر کشیدگی رکوانے میں کردار ادا کرے : پاکستانی سفیر

نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت رکوانے اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی ادارہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موجودہ تناظر میں مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پ±رامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن و سکون ضروری ہے۔ مسعود خان نے خطے میں امن کیلئے مذاکرات کے ذریعے بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔
مسعود خان

ای پیپر-دی نیشن