• news

کراچی: دہشتگرد سرنگ کھود کر جیل سے 110 ساتھیوں کو رہا کرانا چاہتے تھے: ذرائع

کراچی(آئی این پی)کراچی سینٹرل جیل تک کھودی جانے والی سرنگ سے متعلق کی جانے والی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کراچی، لاہور، خیبرپی کے اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے 15سے زائد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تحقیقاتی اداروں میں موجود ذرائع نے کہاہے کہ سرنگ کھود کر 8محرم الحرام کے دن کالعدم تنظیموں کے 110 کارکنوں کو بھی سینٹرل جیل سے رہا کروانا منصوبے کا حصہ تھا جبکہ ملزمان سے رینجرز کے زیر استعمال رہنے والا اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے جو مختلف اہلکاروں کو قتل کر کے حاصل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز موادبرآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے غیر ملکی امداد کے شواہد ملنے سمیت متعدد دیگر انکشاف کئے ہیں۔
جیل سرنگ

ای پیپر-دی نیشن