لاہور‘ دعوت ولیمہ میں ناقص کھانا کھانے سے 14 افراد کی حالت غیر
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تمام افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ عزیز پلی کے قریب میاں شادی ہال میں شہباز نامی شہری کی ولیمہ جاری تھی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ہال میں موجود افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کھانے کی چیکنگ کےلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
حالت غیر