• news

ایم ایم اے ماضی کا حصہ بن چکی، دینی جماعتوں کے اتحاد کے امکانات انتہائی کم ہیں

 لاہور (سپیشل رپورٹر) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں دینی جماعتوں کے اتحاد کے امکانات انتہائی کم ہوتے جا رہے ہیں، ایم ایم اے کی طرز پر دینی جماعتوں کا اتحاد اب ماضی کا حصہ بن گیا، بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں کی مستقبل میں نئی صف بندی ہوتی نظر آرہی ہے جس میں جماعت اسلامی کراچی اور پنجاب میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرتی نظر آتی ہے جبکہ جے یو آئی فضل الرحمن گروپ جو ماضی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں رہا ہے سرحدمیں پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھ کر وہاں سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریگا تاہم جماعت اسلامی سرحد میں پی ٹی آئی کیساتھ اپنا اتحاد برقرار رکھے گی۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کی رائے ہے کہ قیادت میں تبدیلی کے بعد جماعت الیکشن کے موقع پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بات چیت کریگی تاہم ایم ایم اے کی طرز پر مذہبی اتحاد کے بارے میں بات ابھی قبل از وقت ہے۔
دینی جماعتیں/ اتحاد

ای پیپر-دی نیشن