• news

کوئٹہ : ایرانی فورسز کی پھر گولہ باری سفیر کی دفتر خارجہ طلبی‘ پاکستان کا شدید احتجاج

کوئٹہ+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی۔ سرحدی علاقے ماشکیل میں 5 مارٹر گولے سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب آکر پھٹے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی اہلکار کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے پاکستان ایران بارڈر پر ایرانی فوج کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلاجواز فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے ایران سے سکیورٹی اہلکار کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر علی رضا کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلاجواز فائرنگ سے ایک پاکستانی اہلکار کی شہادت اور 3 کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ایرانی گولہ باری

ای پیپر-دی نیشن