ہریانہ اور مہاراشٹر کے انتخابی نتائج‘ بی جے پی جیت گئی‘ کانگریس کو شکست
نئی دہلی (اے ایف پی+ بی بی سی) بھارت کی دو اہم ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں گذشتہ بدھ کو اسمبلی انتخابات کے لئے ڈالے جانے والے ووٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، کانگریس کو شکست، حکمران بی جے پی جیت گئی جس پر کارکنوں نے جشن منایا۔ ہریانہ میں 90 اسمبلی نشستوں والی اسمبلی میں حکومت سازی کے لئے بی جے پی کو 46 نشستیں چاہئیں اور اس نے 47 سیٹیں جیت لیں۔ کانگریس کو 15، آئی این ایل ڈی نے 19 سیٹیں لیں۔ دوسری جانب 288 نشستوں والی مہاراشٹر اسمبلی میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت کے لئے 145 نشستیں درکار ہوں گی۔ فی الحال کوئی بھی پارٹی اپنے دم پر حکومت سازی کرتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ بی جے پی 122، کانگریس 42، این سی پی 41، شیوسینا 63، آئی این ڈی 7 اور دیگر پارٹیوں نے 12 سیٹیں جیت لیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق 15 اکتوبر کو ہریانہ میں پولنگ کی شرح 73 فیصد جبکہ مہاراشٹر میں 62 فیصد ووٹروں نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ راہول گاندھی نے کہا نتائج تسلیم کرتے ہیں، عوام کا اعتماد حاصل کرینگے۔ انہوں نے مبارکباد دی۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا مودی کی شہرت سونامی بن چکی ہے۔
نتائج