• news

دورہ ادھورا چھوڑنے پر‘ بھارت کا ویسٹ انڈیز سے ساڑھے 6 لاکھ ڈالر ہرجانہ لینے پر غور

نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک )دورہ ادھوراچھوڑنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے چھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا ہرجانہ مانگنے کا سوچ رہا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل چوتھا ایک روزہ میچ کھیل کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ ختم کر دیا تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ دورہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جومالی نقصان ہوا ہے اس کا دعویٰ کرنے کا سوچ رہا ہے اور اس ضمن میں بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی اکیس اکتوبر کو حیدر آباد میں میٹنگ کر رہی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے دورے میں ایک ٹی ٹونٹی ، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پر اتفاق کیا تھا۔ مگرکھلاڑیوں کے اپنے بورڈ سے مالی تنازع کے باعث صرف چار ایک روزہ میچوں کے بعد ہی دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس طرح سترہ دنوں کا کھیل متاثر ہوا۔ ہر چند کہ اس خلا کو سری لنکا کی ٹیم نے پانچ ون ڈے کھیلنے کی حامی بھر کے کسی حد تک پورا کر دیا ہے ، لیکن ان سے آمدنی کی رقم پوری نہیں ہوتی ، اور بورڈ ہرجانہ وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس حوالے سے قانونی مدد لی جا رہی ہے ، اور جلد ہی مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 65ملین ڈالر ہرجانہ کا مطالبہ کیا جاسکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن