قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کر سکتی ہے: وسیم باری
کراچی (سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں وائٹ واش شکست کے باوجود طویل فارمیٹ میں قومی ٹیم کامیابی حاصل کر سکتی ہے اور ٹیسٹ سیریز میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گرین شرٹس سیریز میں کم بیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ پاکستان ٹیم نے ایسی ہی صورتحال میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جب ان سے کوئی امید نہیں ہوتی۔ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ قومی کرکٹرز ون ڈے سیریز کی شکست کو بھول کر پورے پانچ روز تک اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔