• news

ٹی ٹونٹی سے ٹیسٹ کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے: اظہر محمود

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) آل رائونڈر اظہر محمود نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ نئی نسل کے بلے بازوں کو خراب کر رہی ہے نہ یہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرہ ہے۔  اے بی ڈویلپرز کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ  وہ تینوں  فارمیٹس میں اچھا کھیل رہے ہیں۔ آپ کو اپنی ابتدائی تکنیک کو ٹھیک کرنا ہو گا اگر کامیاب ہو گئے تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ میں نہیں مانتا کہ ٹی ٹونٹی مستقبل کے بلے بازوں کیلئے خطرہ ہے اور اس سے تکنیک بھی خراب ہوئی ہے۔  جب ون ڈے کرکٹ شروع ہوئی تو تنقید کرنیوالوں نے کہا تھا کہ اس سے ٹیسٹ کرکٹ خراب ہو گی مگر ایسا نہیں ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن