• news

انقلاب، آزادی کے نعرے مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن کی نقل ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈی ویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انقلاب اور آزادی کے نعرے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن 2025ء کی نقل ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم، توانائی، تجارت اور انصاف کی اصلاحات حکومت کی بنیادی ترجیح ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اصلاحات جلسوں سے نہیں محنت اور جانفشانی سے نافذ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تقریروں سے ملک سنور سکتے تو آج کوئی ملک پسماندہ نہ ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن