پیپلز پارٹی اپنے نعروں پر عوام کو متحرک نہیں کرسکتی سندھیوں کو جاگیردارانہ نظام سے نجات دلائینگے: جہانگیر ترین
لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف سندھو کے عوام کو وڈیرہ اور جاگیردارانہ نظام سے آزادی دلائیگی۔ پیپلز پارٹی طویل عرصہ سے سندھ میں اقتدار میں ہے لیکن عام سندھی کی حالت کرپشن اور سماجی ناانصافی کی وجہ سے بدتر ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے دوسرے صوبوں کی طرح سندھ کے عوام بھی بیدار ہوچکے ہیں۔ یہ بات گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی تقریروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پیپلز پارٹی پرانے نعروں کو بنیاد پناکر عوام کو متحرک نہیں کرسکتی کیونکہ پچھلے پانچ سالہ دور اقتدار میں آصف علی زرداری کے طرز حکمرانی سے نہ صرف عوام بلکہ انکی اپنی پارٹی کے لوگ بھی بددل ہو چکے ہیں انکے ورکرز بھی انکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ چاروں صوبوں سے پیپلز پارٹی کے بے شمار رہنما اور کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں نجی ٹی وی چینلرز کے نمائندے پر تشدد قابل مذمت ہے۔