• news

آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے کوششیں تیز کی جائیں‘ وزیر خزانہ کی ہدایت

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی کوششوں کو تیز کریں۔ وزیر خزانہ کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں آئی ڈی پیز اور سیلاب کے متاثرین کی آبادکاری کے لئے ایک مربوط اور تیز  رفتار کوششوں کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد  کے لئے قومی اور بین الاقوامی ڈونرز کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن