• news

رانا ثناء اللہ کا سیاسی مزاح نگاری پر کتاب لکھنے پر غور

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء  اللہ نے سیاسی مزاح نگاری پر کتاب لکھنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق قریبی دوستوں نے انہیں مشورہ دیا کہ انکے بیانات میں مزاح کی حسیں نمایاں ہوتی ہیں اسکی مدد سے وہ سیاسی مزاح نگاری پر ایک کتاب تحریر کرسکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ وہ ان دنوں ہی کتاب تحریر کریں کیونکہ آج کل پاکستان میں سیاسی جلسے عروج پر ہیں اور اگر چاہیں تو حافظ حسین احمد کی تحریروں کو بھی شامل کرسکتے ہیں کیونکہ انکے اندر بھی مزاح کی حس نمایاں ہے جس پر رانا ثناء اللہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی، عوامی تحریک کے معاملات سے فرصت ملی تو وہ اس حوالے سے کتاب لکھنے پر ضرور سوچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن