• news

عراق: مسجد میں خودکش دھماکہ‘ فوجی کانوائے پر حملہ‘ 4 اہلکاروں سمیت 24 جاں بحق‘ 35 زخمی

بغداد (اے ایف پی)  عراق میں مسجد کے داخلی دروازے پر خود کش حملے میں 20 افراد اور سکیورٹی فورسز پر حملے میں 4 اہلکار مارے اور  35 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا  جاتا ہے مغربی بغداد میں مسجد کے باہر نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی کا خود کش بمبار نے فائدہ اٹھایا خود کو اڑا لیا‘ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری طرف بیجی میں فوجی کانوائے پر حملے میں4 اہلکار مارے گئے کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن