• news

ماضی میں ہاکی اکیڈیمز پر پیسہ ضائع کیا گیا‘ نتائج سے آنکھیں کھل جانی چاہیں: حسن سردار‘ طاہر زمان

لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) ماضی میں ہاکی اکیڈمیز کی صورت میں لوگوں کو نوازا گیا‘ پیسہ ضائع کیا گیا غیر معیاری کام اور   ناقص منصوبہ بندی کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ ملائشیا میں جونیئر ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہاکی اولمپئین حسن سردار نے ’’نوائے وقت‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے پاس اچھے لڑکوں کا فقدان ہے۔ فیڈریشن بھی نچلی سطح پر ہاکی کو منظم کرنے کے معاملے میں کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکی۔ہاکی فیڈریشن اصل کام پر توجہ دے۔ غیر ضروری کاموں الجھنے کے بجائے معیاری کام پر توجہ دی جائے۔ ہاکی ٹیم کے سابق کوچ طاہر زمان نے کہا کہ ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ سب مل کر ملکی ہاکی کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے کام کریں۔  موجودہ حالات میں ہمیں سب سے پہلے فنڈز کی ضرورت ہے اور پھر اسکے درست اور مناسب استعمال کی۔ ملائشیا میں کھیلے جانے والے جوہر بارو ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔

ای پیپر-دی نیشن