• news

کبڈی ورلڈکپ کیلئے ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کبڈی کی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔ پاکستان اے نے پاکستان بی کو سخت مقابلے کے بعد 55-45سے شکست دیدی۔ مارتھا، زینب پروین ، رضیہ ، صبا، نیلم ریاض اور ندابٹ نے بہترین کھیل پیش کیا ، پاکستان بی کی طرف سے سعدیہ خلیل ، سائرہ بانو، رضیہ پروین سائرہ شاہ اور رسیدہ فریدہ نمایاں کھلاڑی رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن