امریکہ: معذور لڑکی نے منہ سے اداکار پیئرس برونسنان کا پورٹریٹ بنا دیا
کیلیفورنیا (آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک معذور لڑکی نے منہ سے ہالی ووڈ اداکار پیئرس برونسنان کا پورٹریٹ بنا ڈالا، کیلیفورنیا میں مقیم ٹانگوں سے معذور لڑکی کا فن بھی کمال کا ہے، منہ سے پینٹنگ کا انوکھا فن رکھنے والی اس آرٹسٹ نے یوں تو کئی فن پارے بنائے مگر معروف اداکار پیئرس کا پورٹریٹ اپنی مثال آپ تھا۔