قومی اسمبلی کا اجلاس 31 اکتوبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 31 اکتوبر 2014ء تک جاری رہیگا۔ اجلاس جو سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، میں یہ فیصلہ بھی کیا گیاکہ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس میں تحریک التوا کے ذریعے اہم قومی ایشوز پر بحث کی اجازت دی جائیگی۔