سلطان جوہر ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ دار ہاکی فیڈریشن ہے : نوید عالم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں جونیئر ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری پاکستان ہاکی فیڈریشن پر عائد ہوتی ہے، ٹیم مینجمنٹ کو تو نئے لڑکے دیئے گئے تھے جن سے ایسے کھیل کی توقع تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز جونیئر ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتے ۔