جنرل راحیل شریف کی انڈونیشیا روانگی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر انڈونیشیا روانہ ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے اعلیٰ دفاعی حکام کی طرف سے دعوت پر وہ یہ دورہ کر رہے ہیں۔ اس تین روزہ دورہ کے دوران وہ انڈونیشیا کے اعلی فوجی اور دفاع حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔