پاکستانی نژاد برطانوی ثمینہ جبیں کو لندن فلم فیسٹیول میں بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا
لندن (نیٹ نیوز) 58 ویں لندن فلم فیسٹیول میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ثمینہ جبیں احمد کو فلم ’’کیچ می ٹیڈی‘‘ کیلئے بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں ہالی وڈ اداکار براڈپٹ سمیت کئی نامور اداکاروں‘ فلمسازوں‘ ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی۔ فیسٹیول کا موضوع ریالسٹک فلمز یعنی حقیقت پر مبنی فلمیں تھیں اس حوالے سے روسی فلم ’’لیوتھین‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا، اس فلم کو کینز فلم فیسٹیول میں بہترین سکرین پلے کا بھی ایوارڈ مل چکا ہے۔ روس کی یہ فلم ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کو بدعنوان ملکی نظام سے بچانے کی جدوجہد کرتا ہے۔ فلم فیسٹیول کا اختتام براڈپٹ کی فلم فیوری سے ہوا۔