لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور + گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر + نمائندہ خصوصی) پنجاب میں ڈینگی کا حملہ جاری ہے، مزید 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 514 ہوگئی ہے جس کے بعد لاہور میں 51، راولپنڈی میں 397 اور شیخوپورہ میں 35 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گوجرانوالہ کے علاقہ شاہین آباد میں اکبر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل کرا دیا گیا ہے۔