اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم‘ وزرا اور دیگر کیخلاف قتل کی ایف آئی آر معطل کرنیکا تحریری حکم جاری
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی تحریک کے نائب صدر احمد یار گوندل کی درخواست پر وزیراعظم، وفاقی وزرائ‘ آئی جی پولیس اسلام آباد و دیگر فریقین کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ کی معطلی کے پیر کو تحریری احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت نے تحریری حکم میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم کے تحت فریقین کیخلاف درج ایف آئی آر نمبر 221/14 کو آئندہ پیشی تک معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔