• news

اثاثوں کے گوشوارے جمع کروانے پر مزید 10 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد (خبرنگار)  الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر قومی اسمبلی کے مزید 10ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے۔ بحال ہونیوالوںمیں دانیال عزیر،محسن شاہنواز، عبدالمجید، نجف عباس، اظہر قیوم ناہرہ، چودھری جعفر اقبال، محمد عارف چودھری، سید عاشق حسین، پیربخش جونیجواور مجیدہ وائیں شامل ہیں۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے 40، سندھ کے 10خیبر پی کے کے 2 بلوچستان کا 1اور ایک سینیٹر کے رکن کی رکنیت بحال کی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن