• news

مشاورت مکمل‘ وزیراعظم کا کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع وردوبدل کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ماہ رواں کے اواخر یا نومبر کے اوائل میں کابینہ میں توسیع کی جائیگی، بعض وزارتوں میں ردوبدل ہو گا۔ نواز شریف نے کچن کیبنٹ سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وزیراعظم وزارتوں کے اضافی چارج کی جگہ فل  ٹائم وزراء تعینات کریں گے۔ وفاقی کابینہ میں  شفقت شاہ شیرازی‘ ماروی میمن‘ اسلام آباد سے ڈاکٹر طارق فضل‘ خیبر پی کے سے عمر ایوب‘ بلوچستان سے سنیٹر سردار یعقوب ناصر‘ جنوبی پنجاب سے خسرو بختیار‘ چودھری اصغر اقبال کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کے ایک اہم عہدیدار نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور کو وفاقی حکومت میں کوئی ذمہ داری سونپی نہیں جا رہی۔ گورنر سندھ عشرت العباد کو بھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ میں اعجاز الحق کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن