• news

قومی اسمبلی: وزیراعظم نے وزراء کی عدم موجودگی سے پیدا شدہ صورت حال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی اور جوابات نہ ملنے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام متعلقہ وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری وقفہ سوالات اور تحاریک کے وقت ایوان میں موجود ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان سے ایوان میں وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر وزراء کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر-دی نیشن