سندھ : پولیس نے محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کیلئے20کروڑ روپے مانگ لئے
کراچی (ثناء نیوز) سندھ پولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور دیگر مد میں سندھط پولیس نے حکومت سے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیئے، سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے 20 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے،خط کے متن کے مطابق 20 کروڑ روپے کا فنڈ سکیورٹی انتظامات پرخرچ کیا جائے گا، جبکہ فیول کی مد میں 10 کروڑ اور فوڈ کیلئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں۔خط کے مطابق سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے، جبکہ سندھ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے درکار ہیں، دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔