مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی نہیں: رانا ثنا اللہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران اور طاہر القادری عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں اور خواب بیچ رہے ہیں، قوم اب خواب خریدے گی نہ ان کے دھوکے میں آئے کیونکہ وہ جان چکی ہے کہ دونوں فراڈیئے ہیں، عمران نے لاہور میں جلسہ کرکے اسے فتح کرنے کا دعویٰ کیا اب قادری بھی یہی دعویٰ کر رہے ہیں، قوم انہیں پہچان چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی نہیں۔، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے تحریک انصاف کی بد زبانی کا جواب دینا شروع کیا تو پی ٹی آئی کے رہنما اپنے گھروں میں وزیراعظم نواز شریف کا نام ادب اور عزت سے لیں گے، طاہر القادری تین ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ، وزیر اعظم سے کہوں گا کہ، ان کو موقع دیں دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ بنا کر جیل بھیجا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ عمران کہتے کہ قوم جاگ گئی انہوں نے ملتان کی ایک سیٹ کے لئے جلسہ کیا لیکن ٹرن آﺅٹ 30 فیصد سے زیادہ نہیں کر سکے۔ تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں آنے کو تیار نہیں لیکن گاڑیاں اور مراعات لے رہے ہیں۔ یہ ارکان مسلسل 40 روز تک ایوان میں نہ آئے تو ان کی اسمبلی رکنیت خود بخود ختم ہو سکتی ہے۔ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ غیرآئینی نہیں تاہم ریڈ زون میں داخل ہوکر کارکنوں کو تشدد پر اکسانا کسی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دعویٰ سے کہتا ہوں کہ عمران خان کا دعویٰ غلط ہے کہ اسمبلیوں میں اکثریت مڈل کلاس کی ہے کہ جاگیردار اور وڈیرے اقلیت میں ہیں۔ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گھٹیا پیغامات اور گالیاں دینے پر لگا رکھا ہے ہم پی ٹی آئی ارکان کو کہتے ہیںکہ وہ ایوان میں آئیں اور مثبت جمہوری کردار ادا کریں۔
رانا ثنا