کوئٹہ: صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی گاڑی کو حادثہ، معمولی زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) لورالائی کے قریب صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں صوبائی وزیر کو معمولی زخمی آئے۔ٹنڈو الٰہ یار: تلخ کلامی پر بھائی نے بہن کا چھری سے گلا کاٹ دیا، حالت نازک
ٹنڈو الہ یار (آن لائن) ابراہیم کالونی میں بھائی نے بہن کا گلا کاٹ دیا۔ زخمی خاتون کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ 30سالہ 3بچوں کی ماں الماس قمبرانی شوہر سے ناراض ہو کر والدین کے گھر آئی تھی جہاں اس کی بھائی غلام قمبرانی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر غلام علی نے تیز دھار چھری سے الماس قمبرانی کا گلا کاٹ دیا۔