• news

پاکستان، ایران سرحدی انتظامیہ کی ملاقات، سرحدی کشیدگی پر تبادلہ خیال

چاغی(اے پی پی) پاکستان اور ایران سرحدی خلاف ورزی کے معاملے پر دونوں ممالک کی سرحدی انتظامیہ کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی جس میں حالیہ سرحدی کشیدگی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ دونوں ممالک کے حکام نے مشترکہ سرحدی حدود میں غیر قانونی نقل وحرکت کی روک تھام کیلئے سخت حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔چاغی کے ایران سے متصل شہر تفتان میں متعین لیویز فورس کے میجر رسالدار اکبر سنجرانی کے مطابق ملاقات تفتان میں ہوئی جس میں تین روز قبل ایرانی سرحدی فورسز کی جانب سے ڈیڑھ کلو میٹر پاکستانی سرحد میں داخل ہو کر لشکراپ کے رہائشیوں پر تشدد کے خلاف پاکستانی حکام نے احتجاج کرتے ہوئے ایرانی حکام سے وضاحت طلب کی، جواب میں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے حسب سابق اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایرانی سرحدی فورسز سمگلرز کا پیچھا کرتی رہتی ہیں لیکن جان بوجھ کر خلاف ورزی نہیں کرتی۔

ای پیپر-دی نیشن