• news

پاکستان، انڈونیشیا کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، دہشتگردوں کی کمر توڑ دی: جنرل راحیل

جکارتہ (آن لائن)پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی اور فوجی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیا کے آرمی چیف گاتون نور منتو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی کامیابیوں پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل نے جکارتہ میں انڈونیشین آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انڈونیشین آرمی کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی پیش کی۔ جنرل راحیل نے انڈونیشیا کے پیس اینڈ سکیورٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں دونوں عسکری اعلی قیادت کی ملاقاتیں دونوں ملکوں کی چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت ہوئیں جس میں علاقائی فوجی تعلقات اور قومی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں انڈونیشیا کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل گاتون نور مانتیو نے دہشت گردی کے خلف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ای پیپر-دی نیشن