اصل دھرنا طاہر القادری کا تھا‘ عمران کا ملبہ ہے: اعتزاز‘ دیر آید درست آید: رحمن ملک
اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران اب مطمئن ہوں گے، اصل دھرنا طاہرالقادری کا تھا، عمران خان کا دھرنا اصل میں ملبہ ہے جبکہ رحمن ملک نے کہا کہ دھرنوں کے پیچھے کوئی تھرڈ امپائر نہیں تھا، اگر ہوتا تو چھ، سات دن میں دھرنا ختم ہو جاتا۔ طاہرالقادری نے بہتر فیصلہ کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اصل دھرنا تو طاہرالقادری کا ہی تھا جو اب ختم ہو گیا ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دھرنا ختم ہو جائیگا، سیاسی جرگے نے معاملے کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری سے ملاقات کر کے قیادت کا پیغام بھی پہنچاؤں گا۔