امریکہ نے خان سید سجنا اور رمزی مواضی کے نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلئے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے امیر خان سجنا اور اُسامہ بن لادن کے سابق ڈاکٹر رمزی مواضی کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ منگل کو امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق خان سید سجنا کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ وہ کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے امیر ہیں اور اسامہ بن لادن کے سابق امیر ڈاکٹر رمزی مواضی کا نام بھی انہی کیساتھ فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔