ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپس 3 مراحل میں لگانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹریز کا اجلاس ہوا۔ صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی اختر نواز گنجیرا نے کی۔ کھیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹریز اور نمائندوں نے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیتی کیمپس تین مراحل میں لگائے جائیں گے۔ جن میں جونیئر، سینئر اور یوتھ کھلاڑیوں کو مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی درخواست پر باکسرز کا تربیتی کیمپ آج 22 اکتوبر سے کوئٹہ اور کراچی میں شروع ہوگا۔