• news

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے افغانستان انڈر 19 کو 24 رنز سے ہرا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان انڈر 19کو 24رنز سے ہرا دیا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ٹیم 39.1اوورز میں 178 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔ افغان ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور پوری ٹیم 32.1اوورز میں 154رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چیئرمین پی ٹی بی نوازش علی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن