دانش اطلس، عامر اطلس، عمیر المغید، عبداللہ محمد التمیمی چیف آف ائر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی دانش اطلس اور عامر اطلس، مصر کے عمیر المغید اور قطر کے عبداللہ محمد التمیمی نے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں مصر کے عمیر المغید نے پاکستانی عماد فرید کو ، دوسرے کوارٹر فائنل میں دانش اطلس نے عباس شوکت کو (ریٹارڈ) کر دیا، تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں قطر کے عبداللہ محمد التمیمی نے فرحان زمان کو‘ہ چوتھے کوارٹر فائنل میں عامر اطلس نے ناصر اقبال کو ہرادیا ۔