• news

پہلا ون ڈے:جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ماؤنٹ مون گنوئی(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوپہلے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دیکرتین میچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔میزبان ٹیم پینتالیس اوورزمیں دوسوتیس رنزبنا کرآوٹ ہوئی۔لیوک رونچی ننانوے رنزپرآوٹ ہوگئے۔ورنن فلینڈر، مورنے مورکل اورعمران طاہرنے دودووکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پروٹیزکا آغازبھی اچھا نہ رہا اورستانوے رنزپر چاربیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔کپتان اے بی ڈی ویلئیرزاورجے پی ڈومینی نے ایک سوانتالیس رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح سے ہمکنارکردیا۔

ای پیپر-دی نیشن