• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: صدیق الفاروق کی بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ تقرری کیخلاف فریقین کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد ( آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق کی بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت ہوئی۔  درخواست گزار ارشاد علی بھٹی کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن