جنرل راحیل شریف کا انڈونیشیا کی اسلحہ اور سپیشل گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ
جکارتہ/ راولپنڈی (این این آئی) انڈونیشیا کے دورے پر گئے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو انڈونیشیا کی اسلحہ اور سپیشل گاڑیاں تیار کرنے کی فیکٹری پنڈاڈ کارپوریشن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو انڈونیشیا کے اعلیٰ دفاعی حکام کی جانب سے اپنی اسلحہ کی مصنوعات اور تیاری کے مراکز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ساتھ انڈونیشیا کی اسلحہ ساز فیکٹری کے تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف دورہ