• news

خیبر پی کے، فاٹا اور سندھ میں پولیو کے مزید 5 کیس سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 217 ہو گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے، فاٹا اور سندھ میں پولیو کے مزید 5 کیس سامنے آ گئے۔ پشاور، بنوں، شمالی وزیرستان، کراچی اور دادو کے 5 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی کل تعداد 217 ہو گئی ہے۔ فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 142، خیبر پی کے میں 45 اور سندھ میں 21 ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن